ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: اسکول ڈراپ آؤٹ لڑکیوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

بھٹکل: اسکول ڈراپ آؤٹ لڑکیوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

Mon, 17 Oct 2016 19:00:26    S.O. News Service

بھٹکل :17/اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکا حکومت کے محکمہ خواتین و اطفال کاروار ،ا ترکنڑا ، ارونودیا ٹرسٹ سرسی کے اشتراک سے سبل نامی منصوبے کے تحت تعلقہ کے اسکول ڈراپ آؤٹ لڑکیوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد سرکٹ ہاؤ س میں منعقد ہوا۔

ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خواتین اور لڑکیوں کے لئے کئی سارے منصوبہ جات کو ناٖفذ کی ہے، عوام آگے بڑھ کر ان سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ محکمہ کی آفیسر شری دیوی بھٹ نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ڈائس پر ارونودیا ٹرسٹ سرسی کے صدر ستیش نائک، سی ڈی نائک وغیرہ موجود تھے۔ محکمہ کی سوشیلا موگیر نے شکریہ اداکیا۔


Share: